ملتان (یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اورمائیں و بہنیں حکومت کو گالیاں دی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس! اب حکومت نے پارلیمنٹ کا اعتماد کھونا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ عطا مری نے کہا کہ ہم اقتدار کے نہیں جمہویت کے بھوکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پکار نے ہمیں باہر نکلنے پر مجبور کیا ہے۔انہوں ں ے کہا کہ عوام نے ہمیں باہر نکلنے کا اشارہ دیا ہے وگرنہ یہ دس دن کا سفر ہمارا آسان نہیں ہے۔