اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فیصلے سے انصاف کی حقیقی معنوں میں جیت ہوئی ہے،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شریک ملزمان چوکیدار اور مالی کو دس،دس سال قید کی سزا سنائی جبکہ تھراپی ورکس کے تمام ملزمان کو بری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ مالی اور چوکیدار نے واقعہ ہونے پر کسی کو اطلاع دی نہ روکنے کی کوشش کی جو جرم میں معاونت کے زمرے میں آتاہے،اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اسلام آباد پولیس، پراسیکیوشن سروس اور پراسیکیوٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بہترین طریقے سے کیس کے شواہد اور دلائل پیش کیے، نور مقدم قتل کیس کو بہترین طریقے سے منتقی انجام تک پہنچایا گیا ہے اور فیصلہ آنے سے نظام عدل مزید مضبوط ہوا ہے