نارووال(یواین پی)شہر اور گردونواح میں بچوں سمیت مردوخواتین گداگروں کی تعداد میں دن بدن ہوشربا اضافہ جاری انتظامیہ کاروائی سے گریزاں، دن کا آغاز ہوتے ہی کم عمربچوں سمیت نوجوان لڑکے لڑکیاں مردوخواتین کی کثیر تعداد مین شاہراہوں، بازاروں، مارکیٹس اورگلیوں میں بھیک مانگتے ہوئے نظرآتے ہیں بیشترخواتین نومولودبچوں کو ا±ٹھائے بھیک مانگتی خریداری کیلئے آئے شہریوں کوپریشان کرتی نظرآتی ہیں مقامی انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی سے پیشہ وربھکاریوں کی تعدادمیں خوفناک حدتک اضافہ ہوچکاہے روزمرہ کی خریداری کیلئے مارکیٹوں اوردکانوں پرآنے والے مردوخواتین ان بھکاریوں کاحدف بن جاتے ہیں اوردرجنوں کی تعدادمیں یہ پیشہ وربھکاری ان کوگھیرلیتے ہیں اوراس وقت تک پیچھانہیں چھوڑتے جب تک ان سے پیسے وصول نہیں کرلیتے جس کی وجہ سے خریداری کیلئے آئے مروخواتین کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے آئے روزخریداری کیلئے آئی خواتین کے پرس چوری ہونامعمول بن چکاہے بھکاریوں کے روپ میں ان گروہ میں شامل نوجوان لڑکیاں متعددمنفی سرگرمیوں میں بھی شامل ہیں جومعاشرے میں برائی کے پھیلانے کاسبب بن رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بھکاری مافیا سے ہماری جان چھڑائی جائے تاکہ ہم سکھ کاسانس لے سکیں۔ مقامی عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ خدارا اس حساس مسئلہ کونظرانداز نہ کریں اور ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔