نارووال(یواین پی)تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کاہونا بھی بہت ضروری ہے کیوں کہ تربیت کے بغیر تعلیم کا مقصد پورا نہیں ہوتا بچے کی اخلاقی تربیت اس کا حق ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم اور روحانی شخصیت ندیم خالق رضا نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی عمر سے ہی بچوں کی تربیت کی جائے تو ان کی اخلاقی اوصاف کی بنیاد مضبوط ہو جاتی ہے اور وہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مقبول شخصیت کے حامل فرد بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر بچوں کی تربیت اچھے اور مثبت انداز میں کی جائے تو وہ مستقبل میں ملک و قوم کے معمار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہمیں بچوں کو اچھے انداز میں سمجھانا چاہئے ان کے روز مرہ کے معمولات میں دلچسپی لینی چاہئے کیوں کہ یہ بھی تربیت کا ایک اہم جز ہے۔ اس موقع پر معروف شاعر، ادیب، صحافی، کالم نگار اور سماجی شخصیت شاہد رشید شیخ نے مزید کہا کہ بچوں کو اگر یہ معلوم ہوگا کہ ان کے ساتھ کوئی ہے جو ہر وقت ان کے ہم قدم کھڑا ہے تو ان میں خود اعتمادی کے جزبات تیزی سے بھر کر سامنے آئیں گے