چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق کے دورہ ترکی میں ہم منصب صدر ہلال احمر ترکی سے ملاقات میں معاملات طے پائے
نارووال(یواین پی)چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق کا دورہ ترکی میں ہم منصب صدر ہلال احمر ترکی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال اور ابرارالحق کی خصوصی دلچسپی اور درخواست پر ترکی سے 3 ہزار قیدیوں کو نہ صرف رہا کیا جائے گا بلکہ تمام معاملات جن میں ٹکٹ، ہوائی سفر خرچہ وغیرہ دینے کے بعد پاکستان تک پہنچایا جائے گا اور مزید 1 ہزار قیدیوں کو روزگار فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا، ہلال احمر پاکستان کے پلیٹ فارم اور ابرار الحق کی قیادت میں پاکستان میں اپنی نوعیت کی اعلیٰ کارکردگی ہے۔