اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا

Published on February 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہواجس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں تبدیلی کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی افزائش کے خطرات موجود ہیں لہذا تمام متعلقہ محکمے سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اور کسی جگہ پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ذرائع کا سراغ لگاکر کیمیکل ٹریٹمنٹ کے ذریعے لاروا کا صفایا کیا جائے تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔انہوں نے شہریوں کو بھی مہم میں شریک رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes