اوکاڑہ کے علاقہ دارلاحسان ٹاؤن سے چور محنت کش کی گاڑی چوری کرکے لے گئے

Published on February 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

محسن علی نے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو تلاش کر کے کار واپس دلائی جائے
اوکاڑہ (یو این پی)ایف آئی آرکے مطابق دارلاحسان ٹاؤن کے رہائشی محسن علی کی ٹیوٹا کرولا کار نمبر ایل ای ای
-8709 گھر کے باہر کھڑی تھی علی الصبح محسن علی نماز کے لیے اٹھا تو گھر کے باہر گاڑی موجود نہ تھی محسن علی نے گاڑی موجود نہ ہونے پر شور و واویلا شروع کر دیا،شور واویلا سن کر دارلاحسان ٹاؤن کے رہائشی عثمان یاسین اور زاہد علی موقع پر پہنچے انہوں نے بتایا کہ 3 نامعلوم چور گاڑی کو لے کر اکبر روڈ کی طرف فرار ہو رہے تھے جبکہ محسن علی نے اسی وقت 15پر کال کی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعے بچشم خود دیکھا،وقوعہ کی ایف آئی آر نمبری 224/22 تھانہ اے ڈویژن میں درج ہے جبکہ محسن علی نے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو تلاش کر کے کار واپس دلائی جائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题