شیخ رشید کی زبان ان کا پیدائشی ورثہ ہے، فیصل کریم

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments


ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی)ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کرائے کے وزیر داخلہ ہیں،فیصل کریم کنڈی نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کرائے کے وزیر داخلہ ہیں، شیخ رشید کی زبان ان کا پیدائشی ورثہ ہے، گٹر زبان ہی شیخ رشید کا ورثہ ہے، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو علم ہے کہ ان کی سیاست غرق ہونے والی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ شروع ہو چکا ہے،واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک ہو گیا ہے، اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ بندر بانٹ کیسے ہونی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes