ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ٹھٹھہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کی عوام اس نااہل وفاقی حکومت کو گھر روانہ کرنے کیلئے میرا ساتھ دیں ٹھٹھہ ضلع پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور ہمیشہ جدوجہد میں اول رہی کر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے عوام بتائیں کہ اس نااہل حکومت نے پاکستانی عوام کے فلاح بہبود کیلئے کونسا کام کیا ہےپورے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے نہ عوام کئے لیئے روزگاری ہیں دن بہ دن بجلی گیس پیٹرول کی قمیتوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہئے اس مہنگائی کئ وجہ سے عوام کا جینا دشوار بن گیا ہے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے پیپلز پارٹی نے اس ناایل وفاقی حکومت کے خلاف عوامی لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے جو اس نااہل حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے اور اب اس کٹھ پتلی حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے عمران خان نے عوام کے ووٹ ہر ڈاکہ ڈالا ہے اور عوام کے پیٹ پر لات مار دی ہے اب اس عوام دشمن نااہل حکومت کو گھر بھیج کر ملک میں حقیقی جہوریت کو بحال کریں گے اور عوام کو ان کا حق دلائیں گے عوام پیپلز پارٹی کے عوامی لانگ میں بھر ہور شرکت کریں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیں ہیں یہ نااہل حکومت 18 ترامیم ختم کرنے کی بات کررہی ہیں صوبوں کو ان کا این ایف سی ایوارڈ کا بھی حصہ نھیں دیا جارہا ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی کردیا ہے پیپلز پارٹی ملک بچانے نکلی ہے اب مزید اس نااہل حکومت کو برداشت نھیں کیا جائیگا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے اور اگر حکومت نے ہمارے پرامن لانگ مارچ میں اگر رکاوٹین ڈالی تو حالات خراب ہونے کے تمام تر ذمہ دار حکومت ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل استعفی دیکر گھر چلے جائیں ورنہ پیپلز پارٹی عوام کے طاقت سے اس کو گھر روانہ کردیئے گئےقبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ٹھٹھہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا گھگھر دھابیجی ۔گھارو ۔گجو ۔مکلی میں ہزاروں کارکنوں نے استقبال کیا بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کنینٹر میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ۔سسی پیلجو ۔علی حسن زرداری ۔ریاض شاہ شیرازی ۔پیر رحمانی ۔صادق علی میمن ۔عاشق علی زرداری ۔امتیاز قریشی ۔اور دیگر موجود تھے۔