نئے چہروں کو روشناس کرایا جائے گا کیونکہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے
لاہور(یواین پی) المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے بننے والی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“ کا میوز ک اور گانے ریکارڈ کر لئے ہیں اور بہت جلد فلم کی عکس بندی کا آغاز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار معروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی رائٹرڈاکٹر بی اے خرم اور اداکار علی چوہدری کے دو رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی کاسٹ میں سینئر فنکاروں سمیت نئے چہروں کو بھی روشناس کرایا جائے گا کیونکہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے واضح رہے فلم کی کہانی و ڈائیلاگ معروف مصنف واجد زبیری کی ہیں