اڈہ پلاٹ(یو این پی)سید ہجویر نعت کونسل کا ماھانہ نعتیہ طرحی مشاعرہ محمد یوسف عزمی کی صدارت میں اظہر منزل شالیمار کالونی میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی پروفیسر مظہر اللہ قریشی اور طاہر ابدال تھے۔ مشاعر میں محمد اکرم قلندری۔رفیع الدین ذکی۔سید ہمایوں رشید۔مظفر حسین ہاشمی۔سید کاظم شاہ۔احسن علی طارق۔ارشد حسین ارشد۔طاہر ابدال۔نوید قلندری۔اور مظہر اللہ قریشی نے اپنا کلام سنایا۔ابراہیم حسان۔مبشر حسین فیضی۔شاہد حسین شاہد۔نصیر اختر نصیر اور پروفیسر ریاض احمد قادری کا طرحی کلام اڈیو کے ذریعے سنایا گیا۔اخر میں حاجی محمد یوسف عزمی نے اپنے مخصوص انداز میں کلام سنا کر حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔نقابت کے فرائض محمد نوید قلندری اور راجا اظر محمود نے ادا کئے۔