گریجویشن کے امتحانات میں نقل کرنے کے لیے نہایت جدید طریقہ

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

ممبئی (یواین پی) بھارت میں حکام نے حال ہی میں ایک ایسے طالب علم کو پکڑا ہے، جس نے اپنے گریجویشن کے امتحانات میں نقل کرنے کے لیے نہایت جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے بلیو ٹوتھ ڈیوائس کو سرجری کے ذریعے اپنے کان کے اندرونی حصے میں فٹ کروا لیا تھا تاکہ ممتحن کی جانب سے پکڑے جانے کا کوئی امکان نہ رہے۔اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق مہاتما گاندھی میڈیکل کالج میں گزشتہ پیر کو 78 طلبہ ایم بی بی ایس فائنل کے امتحان میں شریک ہوئے۔تاہم ان میں سے ایک طالب علم اس امتحان میں کامیابی کے لیے دیگر کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہی بے تاب تھا، اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ بالا طالب علم (جسکا نام نہیں بتایا گیا ہے) گزشتہ 11 برسوں سے امتحان میں شریک ہورہا تھا لیکن وہ کئی مرتبہ فائنل ایئر کے امتحان میں ناکام ہوچکا تھا اور یہ اس کے پاس ہونے کا آخری موقع تھا۔ لہٰذا اس نے آخری چانس میں کامیابی کے امکان کو یقینی بنانے کے لیے نقل کرنے کا نایاب طریقہ اختیار کیا اور اس نے اپنی کان میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس کو سرجری کے ذریعے نصب کرالیا تاکہ اطمینان سے نقل کرسکے، تاہم وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوگیا اور پکڑا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题