رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل جبکہ عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ملک بھر کی مساجد میں نوافل ادا کئے جانے کے علاوہ اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ شب معراج کی آمد کے بعد اب رمضان المبارک کی آمد بھی چند ہی دنوں کی دوری پر ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف چند ہفتوں کا وقت باقی ہے، ایسے میں دنیا بھر کے اسلامی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ناصرف ماہ مقدس، بلکہ عید الفطر کی بھی تیاریاں شروع کی جا چکیں۔کئی غیر ملکی ماہرین فلکیات ناصرف یکم رمضان، بلکہ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کے بارے بھی پیش گوئی کر چکے۔ حال ہی میں اردو نیوز کی جانب سے شائع کردی رپورٹ کے مطابق سعودی ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا، جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔ سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی مطالعے کے مطابق رواں سال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes