ماسکو (یواین پی)روس نے جوابی اقدام کرتے ہوئے برطانیہ اور جرمنی سمیت 36 ممالک کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں جنگ جاری ہے۔روس کے حملے کے بعد امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر مالی پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ متعدد ممالک نے روسی ائیرلائنز کو ملکی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا تھا۔ اب روس نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے 36 ممالک کی ائیرلائنز پر روس کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے