شیخوپورہ میں 45 ارب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے رانا شکیل اسلم

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے کہا کہ شیخوپورہ میں 45 ارب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے ، جن میں سے 250 سکیموں کو رواں مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ 150 سکمیوں کو فنڈز کی فراہمی کے مطابق کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں، منتخب نمائندوں، سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری خرم اعجاز چٹھہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرمد تیمور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں محمد نذیر ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شیخوپورہ فیصل جاوید اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ میاں طارق محمود نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساڑھے 7 ارب روپے کی لاگت سے وارث شاہ یونیورسٹی کی تعمیر 2 سال مکمل ہو گی، جبکہ کیڈت کالج بھی 2 سال میں مکمل ہوگا ، رنگ روڈ کی تعمیر ایک سال میں ، رسول پورہ انڈر پاس بھی ایک سال میں مکمل ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں 20 ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی ، نکاسی آب سیوریج ، اور مختلف روڈز کی تعمیر مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانگی کے لئے رنگ روڈ اور رسول پورہ انڈر پاس بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام تر ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہونگے اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار کی کوتاہی غفلت لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ٹھیکیدار ناقص میٹریل استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme