عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا، اب حساب لینے کا وقت آگیا،بلاول بھٹو

Published on March 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

خیرپور (یواین پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ حقوق کے لیے مارچ کرنے والے وفاقی وزرا کو کوئی بتائے کہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ وفاق نے مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت قبول نہیں، ہم اسلام آباد آ رہے ہیں۔ خیرپور میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کہتی ہے کہ صحت کارڈ پر 10 لاکھ تک کا علاج مفت ہے لیکن خان صاحب! سندھ میں صحت کی سہولتیں پہلے سے ہی مفت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل میں ہے، معاشی بحران ہے، ہر شخص پریشان ہے اور نوجوان بیروزگارہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پیغام بھیجا ہے کہ گو عمران گو۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں عوام مجھے مایوس نہیں کرے گی۔بلاول بھٹو نے استفسار کیا کہ کیا ایسا نیا پاکستان پسند ہے؟ انہوں نے شرکا سے پوچھا کہ کیا آپ کو یہ نیا پاکستان منظور ہے؟ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عام آدمی کی آواز بنی ہے اور شہید بے نظیر نے ہمیشہ غریب عوام کے لیے آواز بلند کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes