نارووال(یو این پی)کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف نارووال، فلک شیر کاہلوں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری محمد الیاس بسراءسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و صدر انجمن تاجران تلونڈی بھنڈراں، نے وفد کے ہمراہ گورنمنٹ زینب بی بی حمیدہ ڈگری کالج تلونڈی بھنڈراں کا دورہ کرنے کے بعد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تلونڈی بھنڈراں کا بھی دورہ کیا جہاں پر اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت زندگی کی بقا کے لئے نہایت ضروری ہیں، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہم سب کو بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا چاہیے تاکہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا وزیر اعظم عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیرہو اور ملک میں درختوں کی شدید کمی کو دور کیا جا سکے اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ اس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ سی ڈی اسلامیہ ہائی سکینڈری سکول تلونڈی بھنڈراں کا بھی دورہ کیا جہاں استاد منیر احمد بسراءکی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی اس موقع پر موجود تمام اساتذہ اور سیاسی و سماجی رہنماو¿ں نے انہیں شاندار تعلیمی کردار پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے الوداع کیا۔ محمد الیاس بسراءاور دیگر ساتھیوں نے کالج اور اسکولوں کے وزٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب تلونڈی بھنڈراں کے گروپ لیڈر میاں بلال، ڈاکٹر طارق محمود، میاں افضل اور محمدزاہدصدیقی علاقے کے مسائل کو ملکی میڈیا میں اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی اداروں پر توجہ دے رہی ہے جس کا نتیجہ ہم خود دیکھ رہے ہیں جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تعلیمی شعبہ کو ترقی ملی ہے اور انشاءاللہ ہم اپنے علاقے میں کسی بھی قسم کے تعلیمی مسائل کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں