جم کے بغیر نہیں رہ سکتی، رباب ہاشم

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اداکارہ رباب ہاشم نے کہا کہ وہ جم کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔یو ا ین پی کے مطابق اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 10سال کی عمر میں میزبانی شروع کی،سیلف گرومننگ بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے 2015ء میں گریجویشن کے بعد اپنے پہلے ڈرامے میں خود کو سکرین پر دیکھا تو انہیں اچھا نہیں لگا اور پھر انہوں نے دو تین سال تک خود پر بہت توجہ دی وزن کم کیا اور روزانہ کی بنیاد پر ورک آؤٹ کیا اور اب وہ جم کے بغیر نہیں رہ سکتیں، ڈرامہ سیریل”میں ماں نہیں بننا چاہتی“ کے ٹائٹل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر لوگوں نے بہت برا بھلا کہا لیکن اس موضوع کو ابھارنے کے لیے ڈرامے کا ایسا نام رکھنا پڑا اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog