سعودی عرب میں کورونا کے 476 نئے کیسز سامنے آگئے

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

ریاض(یواین پی)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 476 نئے کیسز سامنے آگئے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 476 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد کورونا مریضوں کی کل تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 66 ہوگئی جس میں سے 522 کی حالت تشویشناک ہے۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا ہے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی تعداد 9 ہزار 200 ہوگئی۔سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 719 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحتیاب افراد کی کل تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 107 ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes