ملتان (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مشہور ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کی52 ویں سالگرہ آج 3مارچ بروزجمعرات کو منائی جائیگی وہ 3مارچ 1970کو ملتان میں پیدا ہوئے انہوں نے مجموعی طور پر 120ٹیسٹ میچ کھیلے اور200 اننگز میں سنچریاں اسکور کیں جن میں ایک ٹرپل سنچری ایک ڈبل سنچری اور 23سنگل سنچریاں شامل ہیں مجموعی طور پر 44.60کے اوسط سے8830 رنز بنائے تھے وہ 12اکتوبر 2007 کوریٹائرہوئے۔