اوکاڑہ( یو این پی ) ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں سرسبز پاکستان کے سلسلہ میں موسم بہار کی شجرکاری کا افتتاح جناب شفقت الرحمٰن مینیجر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نے ہمراہ پرنسپل وی ٹی آئی اوکاڑہ جناب لیاقت شہزاد خان اور ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ جناب انجنیئر سلمان اظہرشیخ نےکیا۔اس موقع پر اوکاڑہ پریس کلب کے سینئر ممبران شہباز ساجد، راؤ فضل الرحمان، ملک ارشد شیخ ندیم شیراز معزز مہمانان،حافظ مسعود سٹاف اور طلبہ و طالبات نے ایک آگاہی واک بھی کی۔پرنسپل وی ٹی آئی اوکاڑہ لیاقت شہزاد خان نے بتایا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جناب میجر ریٹائرڈ شاہنواز بدر صاحب نے پورے پنجاب کے اداروں میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے اور طلبہ و طالبات میں اس حوالہ سے آگاہی اور دلچسپی کے لئے بھرپور کوشش کا کہا ہے۔ وی ٹی آئی اوکاڑہ نے نہ صرف ادارہ بالکل سامنے تھانہ بی ڈویژن میں بھی 100 سے زائد پودہ جات لگائے۔صاف ستھرا ماحول ہی ایک صحت مند معاشرے کا ضامن ہے۔