عمران خان نیازی کی عوام کو ریلیف دینے کی تقریر قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے،محمد افضل کھوکھر

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

اڈہ پلاٹ(یو این پی)سابق مشیر وزیراعظم پاکستان اور ایم این اے محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی عوام کو ریلیف دینے کی تقریر قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ قوم توقع کر رہی تھی کہ پٹرول ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی جبکہ بجلی 15روپے یونٹ تک کمی کی جائے گی آٹا چینی آئل دالوں اورروزمرہ اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ کرکے قوم کی امیدوں پر بجلی گرا دی ہے پٹرول کی قیمتوں کا امیر ملکوں سے موازنہ کر کے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے حکومت کے نام نہاد ریلیف پیکج کو اپوزیشن اور عوام نے مسترد کر دیا ہے عمران نیازی حکومت عوام کے لئے عذاب بن گئی ہے حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہیں حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے حکومتی منہگائی نے عوام کا جینا محال بنا دیا ہے ملک کے عوام پہلے ہی بھوک مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں ستائے ہوئے ہیں۔ حالاتِ سے تنگ آ کر آئے روز خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes