فاروق آباد(یو این پی) 5 روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ضلع بھر میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر 6 لاکھ 53 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں پولیو ویکسی نیشن کا ٹارگٹ بر وقت مکمل کرنے کے لئے مختلف مقامات پر پولیو کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) موسی علی بخاری محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ہمراہ ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں گئے اور بچوں کی پولیو رجسٹریشن اور ویکسین کےعمل کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) موسی علی بخاری نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں جا کر گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کی مہم اور عملے کی کارکردگی کو چیک کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) موسی علی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پولیو ویکسینیشن کا ٹارگٹ بروقت حاصل کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر پولیو ٹیموں کی انسپکشن کر رہا ہوں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھی مکمل طور پر متحرک ہیں اور فعال انداز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ محکمہ صحت کا عملہ بھی اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے جاں فشانی کے ساتھ مصروف عمل ہے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔