اسلام آباد(یواین پی) ایم کیو ایم کے کنونیئرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چہروں کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بی این پی سمیت ہر ایک کے ساتھ رابطے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد حکومت کے بجائے نظام پر ہونی چاہیے، ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود ہمارے کارکن لاپتہ رہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کے لیے ہم نے حکومت کا ساتھ دیا، اب حکومت کی باری ہے، ہمارے تحفظات حکومت کو سننے ہوں گے۔خالد محمود نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ دونوں جماعتوں کا مشترکہ درد ہے، عدم اعتماد کے موقع پر کسی کو بلیک میل نہیں کریں گے۔