آزاد خارجہ پالیسی موجودہ حکومت کی سفارتی کامیابی ہے، اسد قیصر

Published on March 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments


صوابی (یواین پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی لیکن مشکل معاشی حالات کے باوجود موجودہ حکومت نے تاریخی ریلیف پیکج دیا جس کے اثرات عام آدمی کی زندگیوں پر پڑیں گے اور انکی مشکلات میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی موجودہ حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گدون صوابی میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ماضی میں گدون سمیت پوری صوابی کو نظرانداز کیا گیا تھا لیکن موجودہ دور میں اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جن پر جلد کام مکمل کر لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题