کراچی(یوا ین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان بھی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بول پڑے۔ ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف نہیں ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں گزارا بہت مشکل ہے۔ پیٹرول، تیل اور ٹماٹر سمیت ہر چیز مہنگی ہوگٸی ہے۔سابق کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول ابھی سستا ہے، ہوسکتا ہے پھر مزید فی لیٹر 20 روپے بڑھ جائے، آٹا بھی بہت مہنگا ہو چکا ہے، مہنگائی سے عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب عام شہری پریشان ہیں، وزیراعظم نے حالیہ دنوں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ بجلی کے نرخوں میں 5 روپے کمی کی۔