جھنگ (شفقت سیال )دریائے چناب اورجہلم کے سنگم پر واقع تاریخی شہر جھنگ آباد ہے ماضی اور موجودہ حکومتوں میں جھنگ کے اعلیٰ سیاست دان حصہ دار رہے ہیں مگر جھنگ کے تاریخی ورثہ کو نقصان پہنچا یا گیا ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کی سابقہ امیداور عاصمہ بخاری نے میڈیاکے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ کی سرزمین میں شہر ہ افاق شخصیات نے جنم لیا جن میں ڈاکٹر عبدالسلام نوبل انعام یافتہ اورموجودہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت ہے ظلم کی مدیہ ہے کہ جھنگ کے نام نہاد مفاد پرست این الوقت سیاست دانوں نے اپنے مفاد کے خاطر ضلع کو پسماندہ رکھا اورترقی کے رستے بند رکھے جو کہ قابل مذمت عمل ہے آج وقت کا تقاضہ ہے کہ جھنگ کی سرزمین کا قرض سیاست دان واپس کریں اور جھنگ کو ڈویثرن بنوانے میں عوام کی ترجمانی کو عملی جامہ پہنائیں ورنہ آئیندہ نسلین این الوقت مفاد پرستوں کو معاف نہیں کریں گی جھنگ کے غیور اور بہادر دیر عوام مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر ڈویثرن کا درجہ دے کر تمام محرومیوں کا خاتمہ کردیں اوروزیر اعظم نواز شیریف اورویزر اعلیٰ پنجاب سے درمندانہ مطالبہ ہے جھنگ کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ جھنگ کے عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے مطالبہ منظور کریں