فیصل آباد، ڈی سی آفس میں عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمدکا ہفتہ وارجائزہ اجلاس

Published on March 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات پر عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمدکا ہفتہ وارجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پرگزشتہ چھ ہفتوں کے دوران محکموں کی 21 مختلف انڈیکیٹرز پر کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔بریفنگ کے دوران واسا،سوئی گیس اور پی ٹی سی ایل کے افسران نے بتایا کہ چھ ہفتوں میں مختلف مقامات پربغیر کور 510مین ہولز/ڈرینز کو ڈھکن لگائے گئے جبکہ 37سٹی کونسلز کو زیرو اوپن مین ہولز کیا گیا۔علاوہ ازیں مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنیوالے 5۔افراد کے خلاف مقدمات درج اور دو کو گرفتار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مین روڈز پر واقع 136 سرکاری اور 97پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو محفوظ انداز میں روڈ کراسنگ کے لئے زیبرا کراسنگ وسپیڈ بریکرز کے قیام پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چھ ہفتوں میں مختلف مقامات پر 3263سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل جبکہ 44 سٹی کونسلز میں سٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر چالو کردیا گیا۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پرانے پلوں کا سروے کرکے 5 پلوں کی مرمت وبحالی کا کام مکمل کیا گیا اسی طرح واسا نے 489بندڈرینز کی صفائی کراکر انہیں چالو کرایا۔علاوہ ازیں سیور لائینز بند کی 1417 درخواستوں کو نمٹا کر ان کی درستگی کرائی گئی۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گلی،محلوں اور شاہراؤں سے58808.1 ٹن کوڑا کرکٹ کو اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس منتقل اور 106سٹی کونسلز کو زیروویسٹ کیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 27پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز کی بلڈنگز،واش رومز کو رنگ روغن،مسلسل صفائی ستھرائی،ویٹنگ ایریاز میں موجود بینچز کو رنگ روغن کرایا گیا۔علاوہ ازیں گرین بیلٹس اور پلے گراؤنڈز کی حالت زار کو سنوارنے کے لئے متعلقہ محکمے متحرک رہے اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔پی ایچ اے کے نمائندہ آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں نصب بل بورڈ کی سیفٹی کے اقدامات مکمل کئے گئے۔مختلف مقامات سے وال چاکنگ کا صفایا،واٹر سٹوریج ٹینکس کی صفائی کرائی گئی۔168 بنیادی مراکز صحت،15 رورل ہیلتھ سنٹر اور 6ہسپتالوں کی چھتوں سمیت اردگرد صفائی ستھرائی کا ٹاسک مکمل کیا گیا۔مساجد میں جمعہ کے خطبات اورسکولوں میں زیرو پیریڈ کے دوران صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات تسلسل سے جاری رہے۔اسی طرح محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں دینے والی 959گاڑیاں بند اور 20لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ، 1464 اوورلوڈگاڑیوں کو ساڑھے 58لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوا۔62رورل واربن چھوٹے روڈز کا پیچ ورک مکمل کرنے کے علاوہ بجلی کی لٹکتی تاروں اور ٹریفک کی روانی میں حائل 38پولز کی منتقلی کی گئی جبکہ 8ٹرانسفارمز کو کورڈ کرایا گیا۔اسی طرح 65 گائے بھینسوں کو شہری علاقوں سے باہر منتقل،68پٹرول پمپس پر واش رومز کی صفائی ستھرائی اور وائٹ واش کرائی گئی۔صدر اجلاس نے عوامی بہبود کے اقدامات پر مزید ذمہ دارانہ عملدرآمد اور کارکردگی رپورٹ بہتر بنانے کی تاکیدکی۔انہوں نے ضلعی افسران کو واضح کیا کہ عوامی بہبود کے اقدامات میں غفلت ولاپروائی اور کاغذی کارروائی سے گریز کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog