خواتین باوقار طریقے سے اپنا آپ منوا رہی ہیں، ثمینہ علوی

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاکستان میں خواتین باوقار طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہرقسم کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔نچلے طبقے کی خواتین کو اوپر اٹھانے کے لئے وزیراعظم اور صدرپاکستان دن رات کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں اسلام آباد گروپ اور وومنز پارلیمنٹری کاکس کے زیراہتمام عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محفل مشاعرہ کا انعقادکیا گیا اور کورونا وائرس سے نمٹنے میں اہم کرداراداکرنے والی خواتین کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن ایک اہم دن ہے۔ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں قوم کا فخر ہیں۔ حکومت خواتین کے حقوق کے لئے اہم قانون سازی سمیت دیگر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خواتین پروقار طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ ہمیں نچلے طبقے کی خواتین کے حقوق کا خیال بھی رکھنا چاہیئے۔ ہماری حکومت خواتین کو آگے لانے کے لئے آسان قرضے اور فنی تعلیم فراہم کررہی ہے۔ ایسے اقدامات سے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے قابل ہو سکیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy