فیصل آباد (یو این پی)پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والی پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ پاکستان بلائنڈ کی ٹیم نے 8وکٹوں سے باآسانی میچ جیت لیا۔ پیر کو یہاں فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 سکور کئے جس کے جواب میں پاکستان کی بلائینڈ ٹیم نے مقررہ ہدف 15.3 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند میچ کے مہمان خصوصی جبکہ کیئر ٹیکر نوید نذیر کے علاوہ بلائینڈ کرکٹ ٹیموں کے آفیشلز ودیگر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو فیصل آباد خوش آمدید کہا اور ان کی ٹیم کے کھیل کی تعریف کی۔انہوں نے دونوں ٹیموں کی طرف سے میچ کے بہترین کھلاڑیوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان نے بہترین مہمان نوازی پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج 8 مارچ منگل کو اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔