اسلام آباد(یواین پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوچکی،کامیاب بھی ہو گی۔۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ بہت ہی کامیاب رہا ۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوچکی ہے، ان شااللہ ہم سب کامیاب ہوں گے۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، غیر جمہوری شخص سے جمہوری انتقام لیں گے، انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پرامن جمہوری قافلہ ہے، ہم نے ایک پتھر بھی نہیں پھینکا، اسلام آباد کی پولیس ہمارے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔