ہر شہری کو موسم بہار کی جاری پلانٹیشن مہم میں پودا لگائے ڈاکٹر بلال احمد

Published on March 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر بلال احمد اور ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزاد اور دیگر ڈاکٹرز نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لہذا ہر شہری کو موسم بہار کی جاری پلانٹیشن مہم میں پودا لگا کر اس کو پروان چڑھانے کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے تاکہ ماحول کا تحفظ یقینی ہو۔انہوں نے ایم ایس سے کہا کہ ہسپتال میں دستیاب جگہوں پر پودے لگا کر ان کی آبیاری کا بھی خیال رکھیں۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تمام محکموں کی طرح ہیلتھ اتھارٹی بھی شجرکاری مہم میں شریک ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy