حولیاتی تبدیلیاں اور موسموں کی شدت کو اعتدال پر لانے کے لئے درخت لگاناضروری ہے محمد علی اعجاز

Published on March 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کے سنہری مستقبل کے لئے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی وقت کاتقاضا ہے ماحولیاتی تبدیلیاں اور موسموں کی شدت کو اعتدال پر لانے کے لئے درخت لگانا،ان کو پروان چڑھانا سب سے ضروری ہے ہماری مشترکہ کاوشیں ہی کلین اینڈ گرین مہم کے ذریعے ایک نئی صبح کی نوید لے کر آئیں گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے درخت لگانے کے جس کار خیر کو شروع کیا ہے اس کی تکمیل کے لئے ہر شخص کو آگے آنا ہے اور اپناکردار ادا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اور گورنمنٹ بوائز سکول 15ون آر بلوچاں والا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،مہر محمد جاوید،چوہدری طارق ارشاد،ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر کلین اینڈ گرین مہم ملک غلام نبی کھوکھر،جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ قاری حفیظ اللہ بلوچ،وویمن کو آرڈنیٹر کلین اینڈ گرین مہم محترمہ شازیہ احمد،پاکستان تحریک انصاف کے راہنماحاجی سر فراز،محمد عباس بلوچ،پیر فیاض،عبد الباسط بلوچ،چوہدری اعجاز ناصرو دیگر راہنماؤں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے ملکی ترقی،خوشحالی و سلامتی اور مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题