نیویارک (یواین پی) دیکھتے ہی دیکھتے خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 110 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تیل کی عالمی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ قیمتوں میں گراوٹ نے سب کو حیرت کو مبتلا کر دیا ہے۔ امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ خام تیل کی قیمتیں 300 ڈالرز فی بیرل کی خوفناک سطح تک بھی جا سکتی ہیں، تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ آخری اطلاعات تک مارکیٹ میں برطانوی خام تیل 17 ڈالرز سے زائد کمی کے بعد 110 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل 15 ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 108 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔