لندن (یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے، علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ عبدالعلیم خان لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ عبدالعلیم خان کی قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے بھی ملاقات متوقع ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رخصت کی صورت میں علیم خان اور ن لیگ کا مشترکہ وزیراعلیٰ لایا جائے گا، جہانگیر ترین اورعبد العلیم خان گروپ نئی سیاسی جماعت پر بھی مشاورت کریں گے۔