لاہور(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر سے دکھ پہنچا۔پریس کانفرنس کے دوران راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم کی کراچی میں تقریر سے دکھ پہنچا، ان کا لب و لہجہ کسی طور وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں تھا۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اللہ کسی کو منصب عطا کرے وہ بازاری زبان استعمال نہ کرے، وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیے گالی کا جواب گالی سے آتا ہے، آپ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔