پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور طویل لانگ مارچ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں؛صادق علی میمن

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع صدر صادق علی میمن نےاپنے بیان میں کہا کہ عوامی لانگ مارچ کے تمام شُرکاء جیالوں کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور طویل لانگ مارچ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ سفر میں تکالیف کے باوجود جس عزم سے جوش و خروش سے ڈکٹیٹر کے خلاف چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پہ ۱۰ دن کے مسلسل سفر میں بھی تازہ دم رہے اور ڈٹے رہے ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ہم تمام منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے لانگ مارچ میں بھرپور تعاون کیا بالخصوص حاجی علی حسن زرداری صاحب کے جنھوں نے جیالوں کے کاروان کو منزل مقصود تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ہم اُن تمام تنظیمی عہدیداران کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے اسلام آباد تک کاروان کے ہر پڑاؤ پہ جیالوں کی دیکھ بال کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes