الیکشن کمیشن کا صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

کراچی(یواین پی)الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات مئی 2022 میں کرائے جائیں گے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ اور الیکشن کمیشن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حتمی حلقہ بندی 24مارچ 2022 کو شائع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زیردفعہ (3)219 کے تحت چیف سیکریٹری سندھ کو مدعو کیا ہے تاکہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تاریخ مقرر کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog