پارلیمنٹ لاجز میں گھس کر ممبران اسمبلی پر پولیس تشدد کی مذمت،ارکان اسمبلی

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

بوریوالا(یواین پی) مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے پارلیمنٹ لاجز میں گھس کر ممبران اسمبلی،سینٹر اور دیگر رہنماؤں کو پولیس تشدد کا نشانے اور حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن میں بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ممبران قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں، سید ساجد مہدی سلیم شاہ سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں ممبران صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی وممبر پنجاب بار کونسل ملک نوشیر خان لنگڑیال ایڈووکیٹ، پیپلزپارٹی تحصیل کے صدر امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ حافظ محمد رضوان عابد آرائیں نے کہاکہ حکومت تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد بوکھلا گئی ہے اور اپنی شکست دیکھ کرگھبرا کر اوچھے ہھتکنڈوں پر اتر آئی ہے پارلیمنٹ لاجز میں جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy