اسلام آباد(یواین پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عدم استحکام بڑھے گا۔ا نہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ سیاسی دنگل اور شطرنج کے کھیل میں اسلامی نظام کی بات کوئی نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں، ایسی زبان استعمال ہو رہی جو کسی بھی مہذب معاشرہ میں زیب نہیں دیتی۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک دفعہ پھر کنٹینر پر سوار ہو گئے ہیں، تصادم جاری رہا تو خدانخواستہ کمزور جمہوریت کے پٹڑی سے اترنے کا خدشہ ہے۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عدم استحکام بڑھے گا۔