بوریوالا(یواین پی) ویٹرن کرکٹ کلب کے زیراہتمام قائد اعظم اسٹیڈیم بوریوالا میں ہونے والے سیرین ان نیشنل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں قاسمی کرکٹ کلب کراچی اور کریسنٹ کرکٹ کلب عارفوالا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس کو قاسمی کرکٹ کلب کراچی نے باآسانی جیت کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اس میچ کے مہمان خصوصی بوریوالا کی معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت ڈائریکٹر سٹی ہاؤسنگ بوریوالا/ چیچہ وطنی مرزا محمد خالد تھے ان کے ہمراہ کلینکس کے ڈائریکٹر میاں نذیر احمد مہمان اعزاز تھے۔ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا اس موقع پر بریگیڈیئر ر عامر ہاشمی، ڈاکٹر شاہد صدیق، سید باسط علی گوشی شاہ، ڈاکٹر زاہد صدیق،سابق سیکریٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن وہاڑی میاں حفیظالرحمن،سابق صدر ڈی سی اے وہاڑی، قدیر احمد سلیمی اور سید سجاد حسین بخاری نے اسٹیڈیم آمد پر معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا۔