اوکاڑہ،طالبات کو حراساں کرنے والے اوباش لڑکے گرفتار مقدمہ درج

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

طالبات کی ویڈیو بنا کر بیہودہ گانوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے کا انکشاف
اوکاڑہ (یواین پی)سکول کالج کی طالبات کو حراساں کرنے والے اوباش نوجوانواں کے خلاف پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان علی شہزاد اور علی شعیب کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 233/22 درج کر لیا. قبل ازیں بھی طا لبات کے تعلیمی اداروں کے ارد گرد طالبات کی ویڈیو بنا کر بیہودہ گانوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے اور انہیں حراساں کرنے پر مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا تھا. طالبات سے ہراسمنٹ کے واقعات کی وجہ سے ڈی پی او اوکاڑہ اور اے ایس پی سرکل دیپالپور کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے طالبات کے سکول کالجز کے اطراف میں ویجیلنس ٹیمز تشکیل دی ہیں جنہوں ایک ماہ کے دوران دو مقدمات درج کر 6 ملزمان کوگرفتار کر کیان کو قانون کے کٹہرے میں لائے ہیں. جس سے حراسگی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy