پنجاب بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹورل گروپ کے اندراج کا شیڈول جاری

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیادوں پر کیا جائیگا
فاروق آباد(یو این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹورل گروپ کے اندراج کا شیڈول جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمران طفر قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیادوں پر کیا جائیگا۔متوقع امیدواران جو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں الیکٹورل گروپ رجسٹر کروائیں۔ شیڈول کے مطابق 12مارچ 2022کوپبلک نوٹس جاری کیاجائے گا۔ 24 سے 28 مارچ تک الیکٹورل گروپ کے سربراہ مجاز افسر کے پاس درخواست جمع کروائیں گے۔ عمران طفر قریشی نے بتایا کہ یکم اپریل تک مجاز افسران درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔ کمی بیشی کی صورت میں درخواست متعلقہ الیکٹورل گروپ کے سربراہ کو واپس دی جائیگی۔ 4 اپریل تک سربراہ مجاز افسر کے پاس درستگی کے بعد ترمیم شدہ درخواست دوبارہ جمع کروائیں گے۔ 6 اپریل تک مجاز افسران الیکٹورل گروپ کے اندراج کی تصدیقی سند فارم 3 جاری کریں گے۔مجاز افسر کے فیصلوں پر اعتراضات و گزارشات دائر کرنے کی آخری تاریخ 9اپریل ہے۔ 13 اپریل تک الیکٹورل گروپس کے اندراج کا عمل مکمل کر دیا جائے گا۔ عمران طفر قریشی نے کہا کہ متوقع امیدواران جلد اپنے الیکٹورل گروپ کا اندراج کروائیں اور انتخابات میں حصہ لیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy