ایک سیٹ والا وزیر داخلہ بن سکتا ہے تو پانچ والا وزیراعلی کیوں نہیں، مونس الٰہی

Published on March 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

لاہور(یواین پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ میں شیخ رشید صاحب کی عزت کرتا ہوں لیکن شیخ رشید یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے وہ اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔ مونس الہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانچ سیٹوں والی جماعت کے پاس 50-50 سیٹوں والے ملاقات اورمشاورت کیلئے آ رہے ہیں، کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ایک سیٹ والا وزیر داخلہ بن سکتا ہے تو پانچ سیٹوں والے وزیراعلی اور گورنر کیوں نہیں بن سکتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme