ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپار ٹمنٹ فیصل آباد وڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام کبڈی میلہ

Published on March 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپار ٹمنٹ فیصل آباد وڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام پینسرہ کبڈی میلہ کروایا گیا۔کبڈی میلہ میں چار ٹیمو ں نے حصہ لیا۔پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان مانا جٹ سمیت مشرف جاوید جنجوعہ،لالہ عبیداللہ کمبوہ،شہزاد اکمل ڈوگر،وقاص بٹ، مطلوب علی،مزمل بوٹا سمیت انٹر نیشنل ونیشنل کبڈی پلیئرز نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی چوہدری سعیداقبال،راناعرفان محمودخاں۔راناریحان شبیر خاں رانا عمران احمد خاں سیکرٹری جنرل ڈسڑکٹ کبڈی ایسوسی ایشن چیف آرگنا ئزررانا عماد انور،رانا شکیل احمد نور،راناکاشف رفیق، وقاص کلیار، نعیم چٹھہ،شوکت شاہ،اظہر عباس،محمداکرم،اختر گجر،رانا عظیم،تنویر جٹ،چوہدری طارق انسپکٹر نے بلال جٹول کبڈی کلب کپتان محمد عرفان مانا جٹ کوپہلی پوزیشن پر ڈیڑھ لاکھ روپے بمعہ ٹرافی دی گئی۔سیکنڈ پوزیشن لالہ عبیداللہ کبڈی کلب کوچ فریاد جٹ کو ایک لاکھ روپے بمعہ ٹرافی جبکہ باقی ٹیموں کو پرائز اور ٹرافیاں دی گئیں۔ مشرف جنجوعہ کو بیسٹ پلئیر کا انعام دیا گیا۔چیف آرگنائز ر رانا عماد انورنے کامیاب ایونٹ کروانے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سمیت کھلاڑیوں وآنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme