محراب پور نادرہ آفیسر شفیق کھنڈ اور سیکورٹی گارڈ پیار علی کا صحافی کیساتھ ناروا سلوک

Published on March 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

صحافی برادری کا چیئرمین نادرہ سے مذکورہ افراد کیخلاف کاروائی اور واقعہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ
محراب پور (یواین پی) محراب پور نادرہ آفیسر شفیق کھنڈ اور سیکورٹی گارڈ پیار علی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آنے افراد سے بدتمیزی سے پیش آنے لگے نااہل اور بد اخلاق نادرا آفس کے مذکورہ افراد جو اس آفس کو نہ صرف اپنی جاگیر سمجھتے ہیں بلکہ اپنے من پسند لوگوں کو نوازے میں مشغول رہتے ہیں دور داز سے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے خواتین و مرد سارا سارا دن ان کے منہ کی طرف تکتے رہتے ہیں ایسا ہی کچھ معاملہ صحافی امجد علی کے ساتھ پیش آیا اپنا شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا آفس محرابپور گئے جس پر ان کی پیپر ورکنگ کے بعد ان کو ٹوکن دیا گیا دوسرے دن انہیںنادرا عملہ کی جانب سے فون کال آئی کہ وہ بائیو میٹرک کے لئے اپنی اہلیہ کے ساتھ نادرا آفس سیکورٹی گارڈ پیار علی نے انہیں گھنٹوں روکے رکھا شکایت کرنے پر نادرہ انچارچ شفیق کھنڈ بھی انتہائی بدتمیزی سے پیش آئے محراب پور کی صحافی برادری نے چیئرمین نادرہ سے مذکورہ افراد کیخلاف کاروائی اور واقعہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes