سیاسی لیڈروں کو برے ناموں سے نہ پکاریں، شجاعت کا وزیراعظم کو مشورہ

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کے سیاسی لیڈروں کے نام بگاڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سور الحجرات کی آیت نمبر 11 کا ترجمہ پڑھنا چاہیے۔ اپنے پیغام میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا وہ قرآن پاک کی سو الحجرات کی آیت نمبر گیارہ ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو وہ اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes