عمران خان اپنے ہی اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، سراج الحق

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments


راولپنڈی (یواین پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی ملک کی معشیت کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا مہنگائی، بے روزگاری اور ہوشربا ٹیکسز کے خلاف عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی نے جمہوریت کیلئے اور آمریت کے خلاف جنگ لڑی ہے، ملک میں جب زلزلہ یا سیلاب آیا ہے تو جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر قوم کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 74 سالوں سے کرپٹ مافیا ملک پر مسلط ہے، ملک میں وہ مافیا مسلط ہے جس نے ٹیپو سلطان سے غداری کی اور انگریز کے بوٹ پالش کیے۔سراج الحق نے یہ بھی کہا آج عمران خان اپنے ہی اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں جس طرح کے گالم گلوچ کے الفاظ عمران خان نے استعمال کیے وہ ملکی سیاست کیلئے خطرناک ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog