صورتحال اطمینان بخش، اتحادی جلد حمایت کا اعلان کرینگے،عمران خان

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گیم پلٹ گئی، اتحادی جلد حمایت کا اعلان کردیں گے، حکومت کہیں جا رہی ہے اور نہ ہی اتحادی کہیں جارہے ہیں،ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جائیں اور ڈی چوک جلسے کیلئے لوگوں کو متحرک کریں۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد،اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے سمیت ڈی چوک جلسے پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی اجلاس میں بتایا کہ اپوزیشن کی گیم پلٹ گئی،حکومت کہیں جا رہی ہے اور نہ ہی اتحادی کہیں جارہے ہیں،سارے اتحادی ساتھ ہیں جلد باقاعدہ اعلان بھی کردیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes