پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے رنگارنگ تقریب

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ایم سی گرلز ہائی سکول ملت کالونی میں پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی۔پرنسپل ادارہ روبینہ شاہین نے طالبات کی طرف سے لگائے گئے پنجابی سٹالز کا معائنہ کیا۔سکول کی اساتذہ بھی روایتی ڈریس میں تقریب میں شریک ہوئیں۔پرنسپل ادارہ نے طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پنجابی مٹی کی خوشبو اور رنگوں میں رچی بسی صوبائی ثقافت تہذیب و تمدن کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر صدیوں پرانا پنجابی کلچر اجاگر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت میں وطن عزیز کی تمام قوموں کے رنگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔پنجاب کی مٹی سے پیار،محبت، مہمان نوازی اور اخلاق کی خوشبو آتی ہے۔اس موقع پر دیگر اساتذہ نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ طالبات نے تقاریر کے ذریعے بھی پنجابی کلچر کو اجاگر کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy